عورت کے عجیب روپ: سماج میں عورت کا کردار اور مسائل

عورت کے عجیب روپ
پشاور میں کئی بار اپنے وزٹ کے دوران عورتوں کو دیکھا جو ٹوپی کا برقعہ پہنے ریڑی کے اوپر سامان پر بیٹھی ہوئی ہوتی تھی ۔اور بھرے روڈ پر نمایاں انداز میں نظر ارہی تھی ۔دیکھ کر عجیب وغریب سا لگا مگر دل ہی دل میں مختلف سوالات جو میرے دماغ میں منڈلارہے تھے یہ کہہ کر اگنور کیا کہ شاید غریبی کی وجہ سے اور ریڑی میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہو مگر یہ تشویش اس وقت زور پکڑنے لگی جب مختلف جگہوں پر اس قسم کی خواتین کو سامان کے اوپر بیٹھے دیکھا گیا تو سوال کر ہی لیا کہ یہ خواتین ایسا کیوں کر رہی ہے یا ان کے مرد حضرات ان کو سامان کے اوپر ایسے نمایاں اور عجیب وغریب انداز میں کیوں بیٹھائے رکھتے ہیں حالانکہ ٹوپی کا برقعہ بھی پہنا ہوا ہے تو جواب ملا کہ یہ خواتین سمگلنگ کرتی ہیں اور بڑی چالاک جھگڑالو اور تیز ہوتی ہیں اور سامان کے اوپر اسلئے بیٹھی ہوتی ہے کہ پھر پولیس والے ان کو کچھ نہیں کہتے اور ان کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ذریعے پھر سامان با آسانی مطلوبہ جگہ پہچادیا جاتا ہے اور اگر کھبی تو تو میں میں ہو بھی جائے تو جان چھڑا لیتی ہے۔سن کر حیرت ہوئی کہ آیا عورت کارڈ کو ایسے نازک معاملات کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ؟ اس دن اسی سوچ میں تھی کہ مختلف ٹول پلازہ کیساتھ کھڑی ٹوپی کا برقعہ پہننے خواتین پر نظر دوڑائی اور سوچا کہ عورت کے بھی عجیب روپ ہوتے ہیں کھبی عورت پر بے پناہ پابندیاں عائد کی جاتی ہے تو کھبی فائدہ دیکھا تو اسی عورت کارڈ کا استعمال کیا اور سمگلنگ میں سامان کے اوپر بٹھانے سے بھی دریغ نہ کیا ۔کئی عورت وراثت جیسے شرعی اور جائز حق سے محروم تو کئی فائدے کے لئے الیکشن میں گاڑیاں بھر بھر کر یہی لوگ اپنے مفادات کی خاطر استعمال کرتے ہیں کئی پر عورت عزت و غیرت کی مانند تو کئی پر یہی عورت ٹول پلازہ کے باہر بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں کئی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک پیچیدہ موضوع ہے جو ہمارے معاشرتی ڈھانچے اور خواتین کی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال حقیقت میں ایک خاص سماجی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جہاں خواتین کو کبھی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی انہیں اپنی بقاء کے لیے اپنے آپ کو مختلف طریقوں سے منظم کرنا پڑتا ہے۔

عورتیں کئی بار مختلف مواقع پر اپنی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے غیر روایتی طریقے اپناتی ہیں۔ ان کی مشکلات اور چالاکی، دونوں ہی ان کی معاشرتی حالت کی عکاسی کرتے ہیں۔ جہاں ایک طرف ان کی عزت و غیرت کا خیال رکھا جاتا ہے، وہیں دوسری طرف انہیں معاشی دباؤ کے تحت مختلف صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ کہنا بھی اہم ہے کہ یہ صورتحال صرف عورتوں کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ہے، جہاں کئی افراد اپنے مفادات کے لیے دوسروں کو استحصال کا شکار کرتے ہیں۔ ان کی کہانیاں ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ہمیں خواتین کے حقوق کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی مشکلات کا بھی خیال رکھنا چاہیے، تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑ سکیں اور ایک عزت دار زندگی گزار سکیں۔

آج کی دنیا میں، خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کر سکیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے بچ سکیں۔

About the Author

Razia mehsood

i am from tehsil ladha south waziristan tribal district,i am the first active female journalist,Social worker,Social Activist,Chairperson District Comettee on the Status of Women SWTD.

2 thoughts on “عورت کے عجیب روپ: سماج میں عورت کا کردار اور مسائل

  1. Mam ur doing very well and we have also created an organization ( Woman helping hand organization)bannu and we want to meet you

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these