
مہنگائی کے اس شدید لہر میں جہاں پر روزگار کے محدود وسائل ، مواقع اور اکثریت سکلز سے محروم طبقات کی وجہ سے زندگی کو زندگی کے معنوں کیساتھ گزارنے میں مشکلات کی وجہ سے اس بار بہت سے وہ لوگ جو پہلے عیدالاضحٰی پر قربانی کرنے کے لئے جانور خریدنے کی استطاعت رکھتے تھے اور دھوم دھام سے عیدالاضحٰی مناتے تھے اب وہ لوگ بھی قربانی کے جانور خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور عیدالاضحٰی کو خاموشی کیساتھ گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ سفید پوش لوگوں کے لئے معاشرے کے تنظریہ کلمات کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جب یہ صورتحال ہوتو پہلے سے غریب طبقات کی کیا حالت زار ہوگی ۔
عیدالاضحٰی کے اس موقع پر اپنے اردگرد ان سفید پوش لوگوں کو ڈھونڈ کر ان کے گھروں میں قربانی کا گوشت پہنچاتے رہئے تاکہ یہ لوگ بھی اپنے بیوی بچوں کیساتھ عیدالاضحٰی کی خوشیاں منا سکیں۔
عیدالاضحٰی کا اصل مقصد ہی قربانی ہے جس میں اللہ تعالٰی کی رضا کی خاطر سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی دی جاتی ہیں .اصل عید ہی اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہوتی ہے
قربانی احساس کی
قربانی خوشیاں بانٹنے کی
قربانی گوشت بانٹنے کی
قربانی اپنائیت کی
قربانی مسلمانی کی
دختر وزیرستان رضیہ محسود