وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار: شہد بانی کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لیے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد

رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن، ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخواہ، اور اورک گومل یونیورسٹی کے اشتراک سے ڈیرہ اسماعیل خان اور نوآبادیاتی قبائلی اضلاع میں شہد بانی کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لیے تربیتی و معلوماتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، بالخصوص طلباء و طالبات اور خواتین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ تربیتی سیشن کی قیادت گومل یونیورسٹی کی ایڈوانسڈ ہنی بی ریسرچ لیبارٹری ڈی آئی خان کی معروف ماہر محترمہ حسن آرا نے کی، جنہوں نے شرکاء کو شہد بانی کے سائنسی، فنی اور معاشی پہلوؤں پر مفصل آگاہی فراہم کی۔ عملی مظاہروں کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنایا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
یہ وزیرستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ تھی جس میں شہد بانی جیسے مفید پیشے کو مقامی سطح پر متعارف کرایا گیا۔ شرکاء نے اس قدم کو ایک خوش آئند تبدیلی قرار دیتے ہوئے رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن، محترمہ رضیہ محسود، کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے قبائلی علاقوں کے لوگوں، بالخصوص خواتین کے لیے ایسے بامقصد اور ہنرمندانہ مواقع فراہم کیے۔
شرکاء نے پرزور مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ مقامی سطح پر خود روزگاری کو فروغ ملے اور علاقے کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے۔ خواتین طلباء نے خاص طور پر ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ان شاء اللہ، اب قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔”
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن، ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور گومل یونیورسٹی کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی معلوماتی اور ہنر افزا ورکشاپس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

About the Author

Razia mehsood

i am from tehsil ladha south waziristan tribal district,i am the first active female journalist,Social worker,Social Activist,Chairperson District Comettee on the Status of Women SWTD.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like these