
ایس ایس ڈی این کے زیر اہتمام اور فافن ، سی ڈی پی اور آر ایم ڈی ایف کے تعاون سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس کنونشن میں نوجوانوں نے وزیرستان میں صحت ، تعلیم ، روزگار اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ۔وزیرستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی سخت ضرورت ہیں۔وزیرستان میں تمام شعبوں کی کارکردگی صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو مشکلات و تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاقے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی بنیادی وجہ تعلیم نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے نوجوان غلط راستے پر گامزن ہورہے ہیں۔بنیادی حقوق کی فراہمی کے بغیر امن وامان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ نوجوانوں نے بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مسائل پر بھی بات کی ۔نوجوانوں نے نشہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ موجودہ دور میں کم عمر نوجوان نشہ کی جانب گامزن ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں۔نشہ میں لت پت نوجوان اپنے نشے کا خرچہ پورا کرنے کے لئے چوری ڈکیتی اور دوسرے جرائم کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ائے روز مختلف جرائم میں اضافہ ہورہا ہے نوجوانوں نے ایسے یوتھ کنونشن کو خوش آئند قرار دیا